وہی ہوا جس کا خدشہ تھا، ملک میں چینی کی قیمت میں اضافے کا امکان

فیصل آباد (آئی این پی)حکومت نے شوگر ملز مالکان کو 5 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دے دی ہے جس کے باعث ملک میں چینی کی قیمت میں اضافے کا امکان ظاہر کردیا گیا کیوں کہ چینی اگر مقامی مارکیٹ میں فروخت کی جاتی تو عوام کو چینی سستے داموں مل سکتی تھی۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے شوگر ملز مالکان کو بروقت کرشنگ کی ہدایت کرنے اور تیار چینی مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی ہدایت دینے کے بجائے انہیں چینی برآمد کرنے کی اجازت ے دی،

اس ضمن میں وزارت پیداوار اور شوگر ملز مالکان کے درمیان چینی کی برآمد سے متعلق معاملات طے پا گئے۔رپورٹ میں شوگر ملز ایسوسی ایشن ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ پہلے مرحلے میں حکومت 5 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دینے پر آمادگی ظاہر کی ہے، شوگر ملز مقامی چینی کی قیمت میں فوری طور پر تو اضافہ نہیں کریں گی تاہم نیا اسٹاک آنے پر چینی کی قیمت بڑھنے کا امکان ہے۔ذرائع سے مزید معلوم ہوا ہے کہ گنے کی کرشنگ اسی ماہ شروع کر دی جائے گی، سرپلس چینی کی برآمد سے ملک کو ایک ارب ڈالر زرمبادلہ ملے گا، شوگر ملز مالکان اسی ہفتے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close