ایف ایف سی میں سرمایہ کاری کی آگاہی کے لئے سیشن کا انعقاد

راولپنڈی (پی این آئی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) نے ایف ایف سی ملازمین کے لیے کمپنی کے ہیڈ آفس، سونا ٹاور راولپنڈی میں سرمایہ کاری سے متعلق آگاہی سیشن کا انعقاد کیا۔

محترمہ رائدہ لطیف، چیف مارکیٹنگ اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ آفیسر نے باہمی مفادات کے مختلف پہلوؤں جیسے اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری، مالیاتی مصنوعات، اور بجٹ، بچت، قرض کے انتظام، مالیاتی مذاکرات، حقوق اور ذمہ داریوں کے حوالے سے سرمایہ کاروں کے رویوں کا احاطہ کرتے ہوئے سیشن میں مختلف زاویوں کو زیر بحث لایا ۔ انہوں نے شرکاء کو ملازمین کی طرف سے کمپنی کے حصص کے لین دین پر PSX کے لازمی انکشاف کی ضرورت سے بھی آگاہ کیا۔
کمپنی سیکرٹری ایف ایف سی، بریگیڈیئر (ر) عسرت محمود، ستارہ امتیاز (ملٹری) اور محترمہ رائدہ لطیف نے ایک دوسرے کو متعلقہ شیلڈز بھی پیش کیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close