دبئی، گلوبل پراپرٹی ایکسپو، پاکستان سے J7 گروپ، رمرسکو پرائیویٹ لمیٹیڈ (روڈن انکلیو) نوبل انٹر نیشنل رئیل اسٹیٹ مارکیٹنگ بھرپور شرکت کریں گے

دبئی (پی این آئی) پریمیم ایم کیپیٹل اور دی ہانس گلوبل کی جانب سے شارجہ میں کامیاب پراپرٹی ایکسپو کے بعد 26-27 نومبر 2022ء کو دبئی کے معروف 5 سٹار ہوٹل دوست تھائی میں گلو بل پراپرٹی ایکسپو منعقد ہو رہی ہے، جس میں پاکستان سمیت دنیا بھر کے مختلف ممالک سے رئیل اسٹیٹ ڈویلپرز شرکت کریں گے۔

یہ ایکسپو پراپرٹی ڈویلپر اور بلڈرز کو اپنے پراجیکٹس شوکیس کرنے پلاٹس اور اپارٹمنٹس خریدنے کے خواہشمند اوورسیز پاکستانیوں کے لیے منافع بخش انویسٹمنٹ کا شاندار اور محفوظ موقع فراہم کرے گی، اسلام آباد، راولپنڈی کے معروف ڈویلپرز J7 گروپ اور رمرسکو پرائیویٹ لمیٹیڈ (روڈن انکلیو) نوبل انٹر نیشنل رئیل اسٹیٹ مارکیٹنگ کے اشتراک سے گلوبل پراپرٹی ایکسپو میں بھرپور شرکت کریں گے ، اس منصوبے کے لیے اسٹالز لگا گئے ہیں ۔ضروری انتظامات اور سفری اجازت نامے حاصل کر لیے گئے ، نوبل انٹر نیشنل رئیل اسٹیٹ اینڈمارکیٹنگ کے سی ای او سید عزادار حسین کاظمی نے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ گلوبل پراپرٹی ایکسپو(دبئی )سے رئیل اسٹیٹ کے شعبہ کو ترقی اور بزنس کے حوالے سے دورس نتائج برآمد ہوں گے ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close