گیس قیمتوں کے حوالے سے حکومت نے عوام کوبڑی خوشخبری سنا دی

اسلام آباد (پی این آئی) سردیوں میں گیس کی قیمتیں برقرار رہیں گی،حکومت نے گیس کے نرخ نہ بڑھانے کا فیصلہ کر لیا۔وزارت پیٹرولیم کے حکام کا کہنا ہے کہ گیس کے نرخ نہ بڑھانے سے 100 ارب کا اضافی بوجھ پڑے گا،پہلے مرحلے میں کوشش ہوگی کہ وزارت خزانہ سبسڈی دے۔

 

 

سبسڈی نہ دی گئی تو 100 ارب روپے کو گردشی قرض میں ڈال دیا جائے گا۔سوئی ناردرن نے گیس قیمت میں اوسطاً 1294 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ مانگ رکھا تھا۔ سوئی ناردرن نے رواں مالی سال کا خسارہ 178 ارب 81 کروڑ روپے بتایا ہے۔ گزشتہ سال کی مد میں بھی 295 ارب 26 کروڑ روپے کا خسارہ شامل کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ عالمی سطح پر گیس کے نرخ بلند سطح پر ہیں جبکہ پاکستان میں عوام کو گیس کئی گنا کم قیمت پر فراہم کی جارہی ہےجس کے باعث گیس کے شعبے میں گردشی قرض 1500 ارب روپے تک جا پہنچا ہے۔قبل ازیں سیکریٹری پیٹرولیم نے موسم سرما کے دوران ملک بھر میں گیس کے بحران کا خدشہ ظاہر کیا تھا،چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نور عالم خان کی سربراہی میں پی اے سی کا اجلاس ہوا۔سیکرٹری پیٹرولیم نے پی اے سی اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ملک میں سردیوں کے دوران گیس بحران کا خدشہ ہے کیوں کہ مقامی گیس ملک ضرورت پورا نہیں کررہی۔ انہوں نے بتایا کہ ملک میں قدرتی گیس کے ذخائر مسلسل گر رہے ہیں، جس کا اندازہ سالانہ بنیادوں پر 10 فیصد لگایا گیا ۔

 

 

 

سیکریٹری پیٹرولیم نے بتایا کہ یوکرین جنگ کے بعد دنیا میں گیس کی قیمت میں اضافہ ہوا ، اس وقت دنیا میں گیس دو تین فیصد مہنگی ہوچکی ہے۔ ہماری زیادہ گیس گھریلو صارفین کو جاتی ہے جس پر زیادہ سبسڈی دے رہے ہیں، مارکیٹ میں طلب بڑھنے کے باوجود قطر نے ایل این جی نہیں روکی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں