مسلسل پانچویں ہفتے مہنگائی کی شرح میں ہوشربا اضافہ، اعداد و شمار جاری

اسلام آباد(آئی این پی)ملک میں مسلسل پانچویں ہفتے مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہوا، رواں ہفتے مہنگائی کی شرح 0.62فیصد بڑھ گئی، سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 28.67 فیصد رہی اور 23 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا،وفاقی ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کی رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق مہنگائی میں 0.62 فیصد اضافہ ہوا اور مجموعی طور پر ملک میں مہنگائی کی شرح 28.67فیصد ہوگئی،

ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے 23 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا اور 13اشیا کے نرخوں میں کمی آئی، گزشتہ ہفتے چکن، پیاز، انڈے، آلو، سرخ مرچ، چائے، نمک اور لکڑی مہنگی ہوئی،گزشتہ ہفتے ٹماٹر، دال مسور، دال چنا، گھی، دال ماش، دال مونگ اور کوکنگ آئل سستا ہوا جبکہ لہسن اور گندم کے آٹے کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی،ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے 15 اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close