کراچی(پی این آئی)موجیں ہی موجیں، ملک میں سونا کتنا سستا ہوگیا؟ خریداروں کیلئے اچھی خبر۔۔ ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 450 روپے کمی ہوئی ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 450 روپے کمی کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 58 ہزار 400 روپے ہوگیا ہے
جبکہ10 گرام سونے کی قیمت 386 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 35 ہزار 802 روپے ہے۔عالمی مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 16 ڈالر کم ہوکر 1766 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں