ایف ایف سی کا سال 2022 کے لیے تیسری کارپوریٹ بریفنگ کا انعقاد

راولپنڈی (پی این آئی) فوجی فرٹیلائزر کمپنی (ایف ایف سی) نے اپنی بہترین کارپوریٹ گورننس کے طریقوں کے حصے کے طور پر خادم علی شاہ بخاری سیکیورٹیز (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے تعاون سے سال 2022 کے لیے اپنی تیسری کارپوریٹ بریفنگ کا انعقاد کیا۔
ایف ایف سی کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) نے 12 سالوں سے لگاتار ٹاپ 25 کمپنیوں میں سرفہرست کمپنی کے طور پر تسلیم کیا ہے جس کی وجہ ایف ایف سی كا کوڈ آف کارپوریٹ گورننس، کمپنی کی بہترین کارکردگی اور موثر انتظام ہے۔

اسی پس منظر میں 30 ستمبر 2022 کو اختتام پذیر ہونے والی مدت کے لیے virtual meeting کمپنی کے کارپوریٹ ہیڈ آفس، راولپنڈی سے منعقد کی گئی۔ کیپیٹل مارکیٹ کے ممتاز تجزیہ کاروں اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے معززین نے تقریب میں شرکت کی۔
کمپنی سیکرٹری ایف ایف سی، بریگیڈیئر عصرت محمود (ریٹائرڈ) ستارہ امتیاز (ملٹری) نے بریفنگ کا آغاز کیا اور ایوان کو تقریب کی اہمیت سے آگاہ کیا۔
چیف فنانشل آفیسر، سید عاطف علی نے ہاؤس کو ایف ایف سی کی پہلی مدت 2022 کی کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دی اور کمپنی کی کارکردگی کے اعلیٰ معیار اور مستقل آمدنی کے حصول کے عزم کا یقین دلایا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں