اسلام آباد (پی این آئی)وفاقی وزیر خزانہ کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان۔پیٹرول، ڈیزل، لائٹ ڈیزل، مٹی کے تیل کی قیمتیں برقرار رہیں گیں، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہیں بڑھائی جائیں گی، وزیر خزانہ اسحاق ڈار ۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اعلان کیا ہے کہ 16 نومبر سے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا جائے گا۔
اسحاق ڈار نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں ہی برقرار رہیں گی۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 31اکتوبر کو بھی وفاقی حکومت نے ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے کی آخری تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع کی تھی اور کہا تھا کہ آئندہ پندرہ روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہیں بڑھائی جائیں گی۔وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا تھا کہ آئندہ پندرہ روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔31اکتوبر کو اسحاق ڈار نے یہ اعلان بھی کیا تھا کہ ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی مدت بھی 30 نومبر تک بڑھادی گئی ہے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت 224 روپے 80پیسے، ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 235 روپے 30 پیسے برقرار رہے گی۔اس کے علاوہ مٹی کے تیل کی قیمت 191 روپے 83 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 186 روپے 50 پیسے برقرار رہے گی۔وزیر خزانہ نے اپنے ویڈیو پیغام میں مزید بتایا تھا کہ حکومت نے فوری طور پر ایک لاکھ ڈالر تک مالیت کی ایل سیز کلئیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس وقت ایک لاکھ ڈالر مالیت کی ایل سیز کی تعداد 1365 ہے، حکومت نے یکم نومبر سے یہ تمام ایل سیز کلئیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بتایا تھا کہ اس سے پہلے حکومت نے 50 ہزار ڈالر تک مالیت کی ایل سیز کلئیر کرنے کا فیصلہ کیا تھا، اس فیصلے کے تحت ایل سیز کے 4 ہزار 400 کیسز کلئیر ہو چکے ہیں۔اسحاق ڈار نے بتایا تھا کہ ایک لاکھ ڈالر مالیت کی ایل سیز کلئیر ہونے سے 5 ہزار 765 کیسز کلئیر ہو جائیں گے، ایل سیز کے باقی 2200 کیسز بھی جلد کلئیر کر دیے جائیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں