پاکستان میں گھی کی قیمتیں گر گئیں

لاہور( پی این آئی)یوٹیلٹی اسٹورز پر درجہ اول گھی کی قیمت میں 8روپے فی کلو کمی کر دی گئی ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ایک کلو درجہ اول کے گھی کی قیمت 8روپے کمی سے 512روپے ہو گی ۔ پانچ کلو گھی کے ڈبے کی قیمت میں45روپے کمی کی گئی ہے جس سے قیمت2625روپے سے کم ہو کر 2580روپے ہو گئی۔الائچی چائے کی قیمتوںمیں بھی کمی کر دی گئی۔80گرام الائچی چائے کے نرخوںمیں 45روپے کمی کر دی گئی،170گرام الائچی چائے کے نرخوںمیں100روپے ،430گرام الائچی چائے کی قیمت میں357روپے اور 900گرام الائچی چائے 845روپے سستی ہو گئی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close