بجلی کی فی یونٹ قیمت میں مزید کمی ہو گئی

اسلام آباد (پی این آئی) کراچی کے شہریوں کیلئے اچھی خبر،کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی سستی کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نیپرا نے کے الیکٹرک کیلئے ستمبر کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 5 روپے 13 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دی جس کا اطلاق نومبر کے بلوں میں ہو گا۔

نیپرا نے بجلی سستی کرنے کا نوٹیفیکشن بھی جاری کر دیا ہے،نوٹیفکیشن کے مطابق کے الیکٹرک صارفین کیلئے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 5 روپے 13 پیسے فی یونٹ سستی کی گئی۔نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا کہ کے الیکٹرک نے 4 روپے 62 پیسے بجلی فی یونٹ کمی کی درخواست کی،اتھارٹی نے اس حوالے سے عوامی سماعت کی۔نیپرا کے مطابق لائف لائن صارفین اور 300 یونٹس تک گھریلو صارفین پر بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق نہیں ہوگا۔یاد رہے کہ گزشہ ماہ میں بھی نیپرا نے کے الیکٹرک کیلئے 4 روپے 70 پیسے فی یونٹ بجلی سستی کی۔ ستمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں کمی کی گئی ۔نیپرا کے مطابق فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک کے لائف لائن صارفین پر نہیں ہو گا۔ جبکہ نیپرا کے اس فیصلے سے کراچی کے صارفین کو 7 ارب 84 کروڑ روپے سے زائد کا ریلیف ملے گا۔

اس سے پہلے بھی کراچی والوں کیلئے بجلی سستی کی قیمتوں میں کمی کی گئی۔نیپرا نے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کے الیکٹرک صارفین کی بجلی 4 روپے 89 پیسے فی یونٹ سستی کی، بجلی کی قیمت میں کمی کا فیصلہ کے الیکٹرک کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ برائے اگست 2022ء کی مد میں کیا گیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close