ایک اور ملٹی نیشنل فارما کمپنی نے پاکستان میں آپریشنز بند کرنے کا اعلان کردیا

کراچی(پی این آئی) ایک اور ملٹی نیشنل فارما کمپنی نے پاکستان میں آپریشنز بند کرنے کا اعلان کردیا ، جس کے بعد پروڈکشن بند کرنے والی دواسازکمپنیوں کی تعداد اٹھارہ ہوگئی ہے۔تفصیلات کے مطابق موجودہحکومت میں دواسازکمپنیاں بھی زوال پذیر ہوگئی ہیں، ملک میں فارما کی صنعت بحران کا شکار ہے ، جس کے باعث متعدد دواسازکمپنیاں بند ہوگئیں۔ذیابیطیس اور دیگراہم دوائیں بنانی والی فارما کمپنی نے پاکستان میں آپریشنز بند کرنے کا اعلان کردیا، جس کے بعد ملک میں پروڈکشن بند کرنے والی دواسازکمپنیوں کی تعداد اٹھارہ ہوگئی۔ذرائع نے بتایا کہ فارما مسائل کے حوالے سے متعدد خطوط لکھے کوئی مثبت پیش رفت نہیں ہوئی جبکہ کمپنی کی جانب سے ڈاکٹرز کو جاری کردہ خط بھی سامنےآگئے۔

ذرائع نے بتایاکہ ناقص حکومتی پالیسی کی وجہ سے ملٹی نیشنل کمپنیاں آپریشن بند کر رہی ہے، اب تک 40فارما کمپنیز میں سے 18 پاکستان میں اپنے آپریشنز بندکر چکی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close