ٹماٹر کے بعد پیاز کی قیمت کو آگ لگ گئی، 200 روپے کلو

کراچی (پی این آئی) کراچی کے شہری ٹماٹر کے بعد پیاز کی مہنگائی سے چیخ اٹھے ہیں عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ ٹماٹر کے بعد پیاز نے بھی ڈبل سنچری کر لی ہے اور ظلم یہ ہے کہ گلی محلے کی دکانوں پر پیاز 200 روپے فی کلو فروخت ہونے لگی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ کراچی کی سبزی منڈی میں فی کلو پیاز 150 روپے کے حساب سے ایک من پیاز کی قیمت 6 ہزار روپے پر مل رہی ہے ہے۔ سبزی منڈی کے ذرائع کے مطابق سیلاب کی وجہ سے پیاز کی فصل خراب ہوئی تھی، جس سے بازار میں پیاز کی قلت پیدا ہو گئی ہے۔

اس دوران انتظامیہ نے فوری ضرورت کے لیے پیاز ایران سے درآمد کی جبکہ سندھ کی پیاز کی نئی فصل بھی مارکیٹ میں آنا شروع ہو گئی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں