پاکستان پر ڈالروں کی بارش ہو گئی

اسلام آباد (آئی این پی)ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 500 ملین ڈالر دینے کی منظوری دے دی۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری پیغام میں کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک کورقم نومبر میں موصول ہوجائے گی۔دوسری جانب وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سود کیخلاف فیصلے پر اپیلیں واپس لینے کا بھی اعلان کیا ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ ملک میں اسلامک بینکنگ کے نظام کو آگے بڑھا رہے ہیں، پاکستان میں سود سے پاک نظام کو تیزی سے آگے لے کر چلیں گے۔اسحاق ڈار نے کہا کہ وفاقی شریعت کورٹ نے سود کے خلاف فیصلہ دیا تھا، فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں دائر اپیلیں واپس لی جائیں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close