ڈالردھڑام سے نیچے آگرا،انٹربینک میں امریکی کرنسی کی دھوبی پچھاڑ جاری

کراچی (پی این آئی)انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے جبکہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل بھی سستا ہواہے ۔تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں برطانوی خام تیل کی قیمت 1.20 ڈالر فی بیرل کم ہونے کے بعد 97 ڈالر ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ امریکی کام تیل 1.37ڈالر کم ہونے کے بعد 91 ڈالر پر آگیا ہے ۔دوسری جانب انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 55 پیسے کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 221.25 روپے پر ٹریڈ کر رہاہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close