روس سے گندم درآمد کرنے کی منظوری دے دی گئی

اسلام آباد(پی این آئی)اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی)نے روس سے حکومتی سطح پر 3 لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کی منظوری دیدی۔ای سی سی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق روس سے گندم 372 ڈالر میٹرک ٹن کے حساب سے نومبر تا جنوری درآمد کی جائیگی۔اعلامیے میں مزید کہا گیاکہ پیٹرولیم مصنوعات پر ڈیلروں کا منافع6روپے فی لیٹر کرنے کی منظوری بھی دی گئی ہے، ڈیلروں کا منافع بڑھانے کے فیصلے پر

عمل درآمد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت کم ہونے پر ہوگا۔ای سی سی نے کہاکہ سی پیک میں کوئلے والے بجلی کے منصوبے کی پاور پرچیز معاہدے کی فنانشل کلوز کے بغیر منظوری دی گئی ہے، اس معاہدے کی منظوری اگست 2019 سے دی گئی ہے۔ای سی سی اعلامیے میں کہا گیا کہ پاور پرچیز معاہدے کی منظوری سے ٹیرف پر کوئی اثر نہیں پڑیگا۔ای سی سی نے سی پی پی اے انرجی ریوالونگ فنڈ کے لیے اسٹیٹ بینک کے ساتھ اکانٹ کھولنیکی منظوری بھی دی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close