پیٹرول مزید مہنگا ہونیوالا ہے؟ آئی ایم ایف کی جانب سے ڈومور کا مطالبہ کیے جانے کا امکان

اسلام آباد (آئی این پی) آئی ایم ایف کے پاکستانی حکومت سے نئے مطالبات سامنے آگئے، پٹرول پر سیلز ٹیکس اور 600ارب کے نئے ٹیکس مطالبے میں شامل ہیں،تفصیلات کے مطابق معاہر معاشیات مزمل اسلم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ آئی ایم ایف حکومت پر دبائو بڑھا رہی ہے،

نئے مطالبے میں پٹرول پر سیلز ٹیکس اور 600ارب کے نئے ٹیکس شامل ہیں ، اس کی وجہ یہ ہے کہ حکومت کااخراجات پر قابو نہیں ، معیشت سست روی کاشکار ہے جس کی وجہ سے ٹیکس آمدنی میں کمی متوقع ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں