عالمی منڈی میں خام تیل کتنا سستا ہو گیا؟ بڑی خبرآگئی

نیویارک(پی این آئی )عالمی منڈی میں خام تیل کتنا سستا ہو گیا؟ بڑی خبرآگئی۔۔ چین میں کورونا پابندیوں کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں برطانوی خام تیل 1.10 ڈالر فی بیرل سستا ہونے کے بعد 94 ڈالر فی بیرل پر آ گیا ہے

 

 

 

جبکہ امریکی خام تیل بھی ایک ڈالر سستا ہونے کے بعد 86 ڈالر فی بیرل ہو گیاہے ۔اس کے علاوہ عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں بھی کمی دیکھنے میں آئی ہے ، سونا فی اونس 5 ڈالر سستا ہونے کے بعد 1 ہزار 637 ڈالر فی اونس پر آ گیاہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close