اسلام آباد ( پی این آئی ) حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ، یکم نومبر سے اگلے 15 ایام کیلئے پٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتیں موجودہ سطح پر برقرار رہیں گی۔ اس سے قبل پٹرولیم لیوی میں کمی سے عوام کو ریلیف ملنے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔ پیٹرولیم لیوی میں کمی سے عوام کو ریلیف ملنے کا امکان تھا۔
پٹرولیم لیوی میں کمی سے کچھ ریلیف دیا جا سکتا ہے، چوں کہ حکومت اس وقت آئی ایم ایف پروگرام میں ہے، اس لیے فیصلہ تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھ کر ہوگا اور ذرائع کا کہنا ہے کہ قیمتوں سے متعلق فیصلہ وزیر اعظم شہباز شریف کریں گے۔ معلوم ہوا ہے کہ اس وقت پیٹرول پر 47 روپے 26 پیسے فی لیٹر لیوی عائد ہے، ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 7 روپے 14 پیسے فی لیٹر لیوی وصول کی جا رہی ہے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر سیلز ٹیکس زیرو ہے جب کہ حالیہ 15 روز میں روپے کی قدر میں کمی ہوئی اور خام تیل کی قیمت بڑھی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں