یکم نومبر سے ڈیزل مہنگا اور پٹرول سستا ہونے کا امکان

اسلام آباد (پی این آئی) یکم نومبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے‘پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 86 پیسے کمی ہوسکتی ہے جس کے بعد ممکنہ قیمت 221 روپے 94 پیسے ہوگی۔پٹرول کے برعکس ڈیزل کی قیمت میں3 روپے 70 پیسے اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ اس ممکنہ اضافے کے بعد فی لٹر ڈیزل کی قیمت 239 روپے تک پہنچ سکتی ہے۔ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ وزیراعظم شہبازشریف کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close