پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کی خوشخبری سنا دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی)پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کی خوشخبری سنا دی گئی۔۔ یکم نومبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کا امکان ہے ، نجی ٹی وی چینل کے مطابق پٹرول کی قیمت میں2 روپے 86 پیسے کمی ہوسکتی ہے جس کے بعد نئی قیمت 221 روپے 94 پیسے ہوسکتی ہے ۔

 

 

 

پٹرول کے برعکس ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 70 پیسے اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہاہے۔ اس ممکنہ اضافے کے بعد فی لٹر ڈیزل کی قیمت 239 روپے تک پہنچ سکتی ہے۔ ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ وزیراعظم شہبازشریف کریں گے ۔

 

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں