راولپنڈی (پی این آئی) فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ (ایف ایف سی) نے اپنے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں 30 ستمبر 2022 کو ختم ہونے والی مدت کے لیے اپنے مالیاتی نتائج کا اعلان کیا ہے۔کمپنی کی سونا یوریا کی پیداوار 1,808 ہزار ٹن رہی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 3 فیصد کم ہے جسکی بنیادی وجہ اس عرصے کے دوران پلانٹس کی زیادہ دیکھ بھال کا بند ہونا ہے۔ ڈی اے پی کی زیادہ درآمدی قیمتوں کے وجہ سے ڈی اے پی کی مارکیٹ اور ڈیمانڈ کافی کم ہوگئی جسکی وجہ سے زرعی شعبے نے یوریا کی طرف رخ کیا۔
اس طرح ملک میں یوریا کی طلب میں گزشتہ سال کے مقابلے میں نسبتا اضافہ ہوا۔ طلب میں اضافہ حکومت کی طرف سے درآمدات کے علاوہ آر ایل این جی پر مبنی پلانٹس کی زیادہ پیداوار کے ذریعے پورا کیا گیا جس سے صنعت میں مسابقت میں اضافہ ہوا۔ تاہم، مارکیٹنگ کی مشترکہ کوششوں سے کمپنی کی جانب سے 1,795 ہزار ٹن سونا یوریا کی فروخت ممکن ہوئی جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں صرف 1فیصد کم تھی۔ کمپنی نے گزشتہ سال 73.59 ارب روپے کے مقابلے میں 79.18 ارب روپے کی سیلز ریونیو حاصل کی۔تقریباً 4.69 ارب روپے زائد سپر ٹیکس کا نفاز اور زیادہ سود کی وجہ سے اعلی مالیاتی لاگت کی وجہ سے کمپنی کے منافع پر مزید منفی اثر پڑا ہے –
ڈپازٹس پر بہتر آمدنی اور گروپ کمپنیوں کی جانب سے ادائیگی میں اضافہ کے باعث 10.28 ارب روپے کی دیگر آمدنی ہوئی جو گزشتہ سال 5.92 ارب روپے تھی۔ اس طرح، کمپنی منافع میں کمی کو 14.84 ارب روپے پر روکنے میں کامیاب رہی۔ جسکا فی شئر حصہ11.67 روپے رہا جو پچھلے سال کے مقابلے میں صرف 7فیصد کم تھا۔ $US کے لحاظ سے منافع 75 ملین USD درج کیا گیا جو گزشتہ سال 101 ملین روپے تھا۔کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اس مدت کے لیے 3.18 روپے فی شیئر کے تیسرے عبوری ڈیویڈنڈ کا بھی اعلان کیا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں