ساڑے 7ہزار، 15ہزار ، 25ہزار اور 40ہزار مالیت کے پرائز بانڈز رکھنے والوں کیلئے بڑی خبر آگئی

کراچی(پی این آئی)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مختلف مالیت کے ختم کیےگئے پرائز بانڈز کی انکیشمنٹ کے لیے7 ماہ کی نئی مہلت دے دی۔اسٹیٹ بینک کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 7500، 15000، 25000 اور 40000 روپے مالیت کے پرائز بانڈز گزشتہ عرصے میں ختم کر دیے تھے، ان پرائز بانڈز کو انکیشمنٹ، تبدیلی یا بینک اکاؤنٹس میں جمع کرانے کی تاریخ 23 مارچ 2022 تک تھی۔

 

 

اسٹیٹ بینک کے مطابق یہ تاریخ گزرنے کے بعد ایسے پرائز بانڈز رکھنے والے سیکڑوں شہری اپنے سرمائے سے محروم ہو رہے تھے۔ اسٹیٹ بینک ذرائع کے مطابق تاریخ ختم ہونےکے بعد بڑی تعداد میں شہریوں کے پاس اس طرح کے پرائز بانڈز موجود تھے جن کی انکیشمنٹ نہیں ہو پا رہی تھی۔ایسے شہریوں کی سہولت کے لیے اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اس تاریخ میں مزید توسیع کا اعلان کردیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق بندکیےگئے پرائز بانڈز اب آئندہ سات ماہ کے دورانیے میں تبدیل یا کیش کرائے جاسکتے ہیں، ختم کیےگئے مختلف مالیت کے پرائز بانڈز تبدیل کرانے کی اب آخری تاریخ 30 جون 2023 تک ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close