کراچی(پی این آئی)امریکی ڈالر گزشتہ روز سے ایک بار پھر آہستہ آہستہ اپنی قدر کھونے لگا ہے جبکہ اس کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ہوا ہے۔آج صبح کاروبار کے آغاز میں ہی امریکی ڈالر مزید سستا ہوا ہے۔انٹر بینک میں ڈالر 66 پیسے سستا ہونے کے بعد 219 روپے 75 پیسے کا ہو گیا۔ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر220 روپے 41 پیسے پر بند ہوا تھا۔ادھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر 222 روپے 90 پیسے کا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں