فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہو گیا

کراچی (پی این آئی) ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ ہوگیا۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت 1300 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 47 ہزار 700 روپے ہوگئی۔ 10 گرام سونے کا بھاؤ 1115 روپے اضافے ایک لاکھ26ہزار 629 روپے ہے جبکہ عالمی صرافہ میں سونے کی قیمت 11 ڈالر کم ہوکر 1647 ڈالر فی اونس ہے۔

انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں آج کمی دیکھی گئی۔ انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 43 پیسے سستا ہوکر 220.41 روپے ہوگیا۔ گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر ڈالر 220.84 روپے پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالرکا بھاؤ 224.90 روپے پر برقرار ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close