اسلام آباد(پی این آئی) برادر اسلامی ملک ایران نے ایک بار پھر پاکستان کو سستے داموں پٹرول، بجلی اور قدرتی گیس دینے کی پیشکش کر دی۔ نجی ٹی وی کودیئے گئے خصوصی انٹرویو میں ایران کے سفیر محمد علی حسینی نے کہا ہے کہ ”ایران نے پاکستان کو سستے پٹرول، سستی بجلی اور سستی گیس کی جو پیشکش کی تھی، وہ آج بھی قائم ہے اور پاکستان جب چاہے اس پیشکش کو قبول کرکے ایران سے مذکورہ اشیاءسستے داموں خرید سکتا ہے۔
“محمد علی حسینی کا کہنا تھا کہ ”پاکستان کو جتنی مقدار میں پٹرولیم مصنوعات کی ضرورت ہے، ایران مہیا کرنے کو تیار ہے۔ ایران نے پاکستان ایران گیس پائپ لائن کی تعمیر کا کام بھی مکمل کر دیا ہے چنانچہ اب پاکستان ایران سے گیس بھی خرید سکتا ہے۔ پاکستان اس وقت ایران سے 100میگاواٹ بجلی خرید رہا ہے۔ پاکستانی حکومت چاہے تو سستے داموں مزید بجلی بھی خرید سکتی ہے۔“
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں