کنواروں کی تو موجیں لگ گئیں، سونے کی قیمتوں میں پھر بڑی کمی ہو گئی

کراچی (پی این آئی) کنواروں کی تو موجیں لگ گئیں، سونے کی قیمتوں میں پھر بڑی کمی ہو گی۔۔۔ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں کمی ہوگئی۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت ایک ہزار روپے کم ہو کر ایک لاکھ 46 ہزار 400 روپے ہوگئی۔

دس گرام سونا 858 روپےکم ہوکر ایک لاکھ 25 ہزار 514 روپے کا ہوگیا۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی ویلیو 35 ڈالر اضافے کے بعد 1635 ڈالر فی اونس رہی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں