سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی

اسلام آباد(پی این آئی)سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی۔۔۔ ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت میں آج 2500 روپے کی کمی ہوئی ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 2 ہزار 500 روپے کمی کےبعد ملک میں ایک تولہ سونےکی قیمت ایک لاکھ 47 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے۔

 

 

 

دس گرام سونےکا بھاؤ 2 ہزار 144 روپے کمی سے ایک لاکھ 26 ہزار 800 روپے ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونےکا بھاؤ 2 ڈالر اضافے سے ایک ہزار 637 ڈالر فی اونس ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں