کراچی(آئی این پی)کراچی کے ڈیری فارمز نے دودھ کی قیمت فی لیٹر 200 روپے کرنے کے بعد مزید اضافے کی دھمکی دے دی۔تفصیلات کے مطابق کمشنر کراچی کی جانب سے دودھ فروشوں کے خلاف کارروائیاں کی گئیں اور 200 روپے فی لیٹر دودھ فروخت کرنے والوں پر جرمانے بھی عائد کیے گئے۔صدر ڈیری کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن شاکر عمر گجر نے دودھ مزید مہنگا کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ دودھ ڈیری فارمز نے مہنگا کیا ہے
ریٹیلرز کے خلاف کارروائیاں کیوں کی جارہی ہیں۔شاکر گجر نے کہا کہ کمشنر کراچی، ڈپٹی کمشنرز دودھ فروشوں کے ساتھ زیادتی کررہے ہیں۔علاوہ ازیں ضلع جنوبی میں مہنگے داموں روزمرہ اشیا، دودھ فروشوں کے خلاف کریک ڈان کیا گیا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں