لندن؍اسلام آباد (آئی این پی)وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات بہت اچھے انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں اور مثبت نتائج کی امید ہے، پاکستان میں ڈالر کی قدر چند دنوں میں صرف چند پیسے بڑھی، اس میں زیادہ فکر کی کوئی بات نہیں ، میاں نواز شریف سے ملاقات میں بہت سے اہم معاملات میں گفتگو ہوئی ہے اور ضروری نہیں سمجھتا کہ ملاقاتوں کی تمام باتوں سے میڈیا کو بھی آگاہ کیا جائے۔
منگل کو وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات بہت اچھے انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں اور مثبت نتائج کی امید ہے، میرے دور ے کے موقع پر چار دنوں میں آئی ایم ایف اورعالمی بینک سے 58میٹنگز ہوئی ہیں، ان نشستوں میں اعلیٰ انتظامیہ سے سیر حاصل گفتگو ہوئی۔ وزیرخزانہ نے کہا کہ پاکستان میں ڈالر کی قدر چند دنوں میں صرف چند پیسے بڑھی، اس میں زیادہ فکر کی کوئی بات نہیں ہے جبکہ ڈالر کی اصل قدر موجودہ ریٹ سے بہت کم ہے اور جلد ہم ڈالر کو اس کی قیمت کے مطابق لے آئیں گے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ میاں نواز شریف سے ملاقات میں بہت سے اہم معاملات میں گفتگو ہوئی ہے اور ضروری نہیں سمجھتا کہ ملاقاتوں کی تمام باتوں سے میڈیا کو بھی آگاہ کیا جائے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں