پیٹرول قیمتوں میں کمی نہیں بلکہ۔۔۔ حکومت نے عوام کی خوشیوں پر پانی پھیر دیا

اسلام آباد(پی این آئی)پیٹرول قیمتوں میں کمی نہیں بلکہ۔۔۔ حکومت نے عوام کی خوشیوں پر پانی پھیر دیا۔۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفیکشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت 224روپے 80پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 235روپے30پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی۔

 

 

 

مٹی کے تیل کی قیمت 191روپے83پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی ،لائٹ ڈیزل آئل 186روپے50پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی۔وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں 31اکتوبر تک برقرار رہیں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close