ایف ایف سی کا بریسٹ کینسر آگاہی کے متعلق پنک ربن ڈے کا انعقاد

راولپنڈی (پی این آئی) فوجی فرٹیلائزر کمپنی (ایف ایف سی) سی ایس آر ( CSR) ، UNGC کے پائیدار ترقیاتی اہداف (SDGs) کو مدنظر رکھتے ہوئے، SDG-3 “اچھی صحت” کے فلسفے پر بھرپور توجہ رکھتا ہے اس سلسلے سے متعلق پروگراموں میں خواتین کی صحت سے متعلق ایجنڈا کے لیے الگ الگ اقدامات بھی کرتا ہے ہیں جن میں چھاتی کے کینسر کے ادراک اور نگہداشت کو ملحوظ خاطر رکھتا ہے۔

پاکستان میں ہر سال تقریباً 40,000 خواتین بریسٹ میلانوما کی وجہ سے موت کے منہ میں چلی جاتی ہیں۔ ناپسندیدہ طور پر، ہمارے معاشرے میں خواتین کی اس تشویش کو پورا کرنے کے لیے صحت کی نہایت محدود سہولیات موجود ہیں۔ بریسٹ کینسر سے وابستہ اموات کی ناخوشگوار شرح کے باوجود، FFC ہر سال پنک ربن کیمپین اور اس سے متعلق آگاہی کی پشت پناہی کرتا ہے

اس سال، ایف ایف سی نے شوکت خانم میموریل ہسپتال برائے بریسٹ کینسر میں مریضوں کے علاج میں معاونت کی ہے- اور اسی سلسلے میں گلابی رنگ سے روشن سونا ٹاورز اور بریسٹ کینسر آگاہی کے احساس کو فروغ دینے کے لیے ایک بریسٹ کینسر آگاہی سیشن کا اہتمام بھی کیا – سیشن کا اہتمام اس یقین دہانی کے ساتھ کیا گیا کہ “خواتین کی صحت” پاکستان مضبوط ترقی اور خوشحال مستقبل کی ضمانت دے گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں