بجلی مہنگی ہونے کا امکان

اسلام آباد (پی این آئی)بجلی کی قیمتوں میں 20 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔سی پی پی اے نے نیپرا میں درخواست جمع کرا دی۔درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ ستمبر کے مہینے میں 12 ارب 52 کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی، بجلی کی پیداواری لاگت 126 ارب روپے رہی ہے ،گزشتہ ماہ فرنس آئل سے 34 روپے 61 پیسے میں فی یونٹ بجلی پیدا ہوئی، گیس سے 10 روپے 74 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا ہوئی،

ایل این جی سے بجلی کی پیداواری لاگت 26 روپے3 پیسے فی یونٹ رہی، کوئلے سے 17 روپے 92 پیسے فی یونٹ میں بجلی پیدا ہوئی، 26 پیسے فی یونٹ بجلی لائن لاسز کی نذر ہو گئی، نیپرا بجلی کی قیمتوں سے متعلق سماعت رواں ماہ کے آخر میں کرے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں