گاڑی خریدنا اب آسان نہیں، قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، مکمل تفصیلات آگئیں

اسلام آباد(پی این آئی) روال سال جنوری سے اب تک کار ساز کمپنیوں کی طرف سے اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں ایک سے زائد بار اضافہ کیا جا چکا ہے جس سے گاڑیوں کی قیمتیں 38فیصد تک بڑھ چکی ہیں۔ ہنڈا اٹلس کارز لمیٹڈ نے اس عرصے میں اپنی گاڑیوں کی قیمتیں 22فیصد سے 38فیصد تک بڑھائی ہیں۔

 

 

ہنڈا کی سٹی 1.2ایم/ٹی کی قیمت 38فیصد اضافے سے 27لاکھ 29ہزار روپے سے بڑھ کر 37لاکھ 69ہزار روپے اورسٹی 1.2سی وی ٹی کی قیمت 32فیصد اضافے سے 29لاکھ 49ہزار روپے سے بڑھ کر 38لاکھ 99ہزار روپے ہو چکی ہے۔ہنڈا سٹی 1.5سی وی ٹی کی قیمت 32فیصد اضافے سے 31لاکھ 46ہزار روپے سے بڑھ کر 41لاکھ 39ہزار روپے، سٹی 1.5ایسپائر ایم ٹی کی قیمت 31فیصد اضافے سے 32لاکھ 79لاکھ روپے سے بڑھ کر 42لاکھ 99ہزار روپے اور سٹی 1.5ایسپائر سی وی ٹی کی قیمت 30فیصد اضافے سے 34لاکھ 54ہزار روپے سے بڑھ کر 44لاکھ 79ہزار روپے ہو گئی ہے۔اسی طرح ہنڈا سوک ایم۔سی وی ٹی کی قیمت 24فیصد اضافے سے 50لاکھ 99ہزار روپے سے بڑھ کر 63لاکھ 49ہزار روپے، سوک اورئیل ایم۔سی وی ٹی کی قیمت 22فیصد اضافے سے 53لاکھ 99ہزار روپے سے بڑھ کر 65لاکھ 99ہزار روپے اور سوک آر ایس ایل ایل۔

 

 

سی وی ٹی کی قیمت 23فیصد اضافے سے 61لاکھ 49ہزار روپے سے بڑھ کر 75لاکھ 49ہزار روپے ہو گئی ہے۔ماسٹر شینگن موٹرز لمیٹڈ کمپنی کی طرف سے بھی اس عرصے میں اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں 23سے 36فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے۔ ایلسوین 1.3کمفرٹ مینوئیل کی قیمت 36فیصد اضافے سے 24لاکھ 89ہزار روپے سے بڑھ کر 33لاکھ 94ہزار روپے اور ایلسوین 1.5کمفرٹ ڈی سی ی کی قیمت 35فیصد اضافے سے 27لاکھ 44ہزار روپے سے بڑھ کر 36لاکھ 94ہزار روپے ہو چکی ہے۔اسی طرح ایلسوین 1.5لومیئر ڈی سی ٹی کی قیمت 31فیصد اضافے سے 29لاکھ 39ہزار روپے سے بڑھ کر 38لاکھ44ہزار روپے، اوشن ایکس 7کمفرٹ کی قیمت 23فیصد اضافے سے 70لاکھ 49ہزار روپے، اوشن ایکس 7فیوچر سینس کی قیمت 27فیصد اضافے سے 75لاکھ 49ہزار روپے، کاروان کی قیمت 35فیصد اضافے سے 24لاکھ 19ہزار روپے اور کاروان پلس کی قیمت 32فیصد اضافے سے 25لاکھ 69ہزار روپے ہو گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close