سونا کتنا سستا ہو گیا؟ خریداروں کی موجیں لگ گئیں

کراچی (پی این آئی)سونا کتنا سستا ہو گیا؟ خریداروں کی موجیں لگ گئیں۔۔۔ پاکستان میں سونے کی قیمت میں کمی ہوگئی۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت 800 روپےکمی کے بعد ایک لاکھ 47 ہزار 300 روپے فی تولہ ہوگئی۔

 

 

دس گرام سونے کی قیمت 686 روپے کی کمی سے ایک لاکھ 26 ہزار 286 روپے ہوگئی۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قدر 20 ڈالر کم ہوکر 1656 ڈالر فی اونس رہی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں