نیپرا کا بجلی 4 روپے 89 پیسے سستی کرنے کا اعلان

اسلام آباد (پی این آئی)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے لیے اگست کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 4 روپے 89 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ کراچی کے علاوہ ملک بھر میں بجلی 19 پیسے مہنگی کردی گئی ہے۔نیپرا نے بجلی کی قیمتوں سے متعلق نوٹیفیکشن جاری کرتے ہوئے کہا کہ کراچی شہریوں کے لیے ایک ماہ کے لیے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 4 روپے 89 پیسے فی

یونٹ کم کردی گئی ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق رواں ماہ اکتوبر کے بلوں پر عائد ہو گا۔قیمتوں میں کمی کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔دوسری جانب نیپرا کراچی کے علاوہ ملک بھر میں فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 19 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ اس کا اطلاق صرف اکتوبر کے بلوں پر ہوگا جبکہ اس کے اطلاق لائف لائن، الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز کے علاوہ کے الیکٹرک صارفین پر بھی نہیں ہو گا۔ا

س سے قبل 29 ستمبر کو نیپرا میں کے-الیکڑک کی اگست کے مہینے کے لیے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 4 روپے 21 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی تھی۔اس درخواست کی سماعت پر نیپرا نے کراچی کے صارفین کے لیے اگست کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 4 روپے 87 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دی تھی۔اسی موقع پر بھی نیپرا نے کراچی کے علاوہ باقی ملک کے لیے اگست کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں

بجلی 20 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دی تھی۔نیپرا میں سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی اگست کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 22 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت بھی ہوئی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close