سوزوکی موٹرکمپنی نے صارفین کو بُری خبر سنا دی

اسلام آباد(پی این آئی) پاک سوزوکی موٹر کمپنی نے ایک بار پھر تین دن کے لیے اپنی پیداوار بند کر دی۔کمپنی کی طرف سے یہ اعلان پاکستان سٹاک ایکسچینج کو مطلع کرتے ہوئے کیا گیا ہے۔کمپنی نے بتایا ہے کہ وہ اپنا پلانٹ 19سے 21اکتوبر تک بند رکھے گی۔کمپنی کی طرف سے کہا گیا ہے کہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے سی کے ڈی کٹس درآمد کرنے کے لیے جو نیا میکانزم لاگو کیا ہے، اس کی وجہ سے کمپنی پلانٹ بند کرنے پرمجبور ہوئی ہے۔

 

 

 

اس نئے طریقہ کار کی وجہ سے سی کے ڈی کٹس کی درآمد سست ہو گئی ہے اور کٹس کی کمیابی کی وجہ سے گاڑیوں کی پیداوار بھی کم ہو رہی ہے۔رپورٹ کے مطابق پاکستان آٹو شو 2022ءمیں پاک سوزوکی موٹر کمپنی کی طرف سے کئی نئی گاڑیاں متعارف کرائی گئی تھیں جن میں سوزوکی ایوری ویگن بھی شامل تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کمپنی ایوری ویگن رواں سال مارکیٹ میں لانے کا منصوبہ رکھتی تھی تاہم ملک کی موجودہ معاشی صورتحال اور سیاسی ابتری کی وجہ سے کمپنی نے اپنے اس منصوبے پر عملدرآمد فی الحال روک دیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close