پاکستان میں بے روزگاری کی شرح بڑھ گئی، مہنگائی کی شرح میں اضافے کا امکان ، آئی ایم ایف نے پاکستانی معیشت پر رپورٹ جاری کر دی

واشنگٹن (آئی این پی)ملک میں بے روزگاری کی شرح بڑھ گئی، کرنٹ اکائونٹ خسارہ اور مہنگائی کی شرح میں اضافے کا امکان ہے ، آئی ایم ایف نے پاکستانی معیشت پر رپورٹ جاری کردی۔

منگل کو عالمی مانیٹری فنڈ(آئی ایم ایف) کی جاری ورلڈ اکنامک آئوٹ لک رپورٹ میں پاکستانی معیشت کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ مالی سال 2021میں پاکستان میں بے روزگاری کی طرح 16.2فیصد تھی اور اس سال 2022-23میں معاشی گروتھ 3.5فیصد رہنے کا امکان ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ ملک میں رواں سال مہنگائی کی طرح 19.9فیصد ، کرنٹ اکائونٹ خسارہ 2.5فیصد ،بے روزگاری کی طرح 6.4فیصد ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close