اوبر کا پاکستان کے پانچ بڑے شہروں میں سروسز بند کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (پی این آئی)سفری سہولیات فراہم کرنے والی کمپنی اوبر نے پاکستان کے پانچ بڑے شہروں میں سروسز بند کرنے کا فیصلہ کر لیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق اوبر انتظامیہ کی جانب سے پاکستان کے پانچ بڑے شہروں ، اسلام آباد، کراچی ، فیصل آباد ، ملتان اور پشاور میں اوبر ایپ کو بند کر دیا ہے ۔ جبکہ ذیلی برانڈ کریم کیساتھ پانچ شہروں میں خدمات جاری رکھی جائیں گی تاہم لاہور میں اوبر کی سروسز کو جاری رکھا جائے گا ۔

جاری بیان کے مطابق 11 اکتوبر 2022 سے پاکستان کے پانچ بڑے شہر کراچی، ملتان، فیصل آباد، پشاور اور اسلام آباد میں اوپر ایپ کو مزید آپریٹ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہےجبکہ ڈرائیور اور رائیڈرز کریم ایپ کو استعمال کر سکتے ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں