اچھی خبریں آنے لگیں، عالمی مالیاتی ادارے پاکستان کو مزید چار ارب ڈالر دیں گے

کراچی(آئی این پی )سیلابی صورتحال سے پیدا شدہ حالات کی وجہ سے تین عالمی مالیاتی ادارے پاکستان کو مزید چار ارب ڈالر فراہم کریں گے۔پیر کو کراچی میں مانیٹری پالیسی کے اعلان کے موقع پر سٹیٹ بنک کے حکام کی جانب سے معاشی تجزیہ کاروں کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ ورلڈ بنک پاکستان کو ایک سے دو ارب ڈالر، ایشیائی ترقیاتی بنک ایک ارب 50 کروڑ ڈالر اور ایشین انفراسٹکچر انویسمنٹ بنک 50 کروڑ ڈالر فراہم کرے گا۔

ایشیائی ترقیاتی بنک پاکستان کے لیے ایک ارب 50 کروڑ ڈالر کی منظوری کے لیے 25 اکتوبر کو اجلاس منعقد کرے گا۔حکومت پاکستان نے مالی سال 2023 کی پہلی سہ ماہی میں چار ارب ڈالر بطور قرض ادا کیے ہیں جبکہ اکتوبر کے پہلے 10 دنوں میں 60 کروڑ ڈالر کے قرضوں کی ادائیگی کی گئی ہے۔سٹیٹ بنک کے حکام کے مطابق انہوں نے ڈالر کی قیمت کو مصنوعی طور پر نیچے لانے کے لیے کوئی ڈالر فروخت نہیں کیا۔ سخت اقدامات اور قیاس آرائیوں میں کمی روپے کی مضبوطی کا باعث بنی ہے۔سٹیٹ بنک کو توقع ہے کہ مالی سال 2023 میں مہنگائی کی اوسط سیلاب سے قبل کے اندازے سے کچھ بڑھ کر 18 سے 20 فیصد رہے گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close