سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید کتنی کمی ہوگئی؟ خریداروں کیلئے خوشخبری

اسلام آباد(پی این آئی)ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 700 روپے کی کمی ہوئی ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کے فی تولہ بھاؤ میں 700 روپے کی کمی آئی ہے۔ اس کمی کے بعد ایک تولہ سونا ایک لاکھ 43 ہزار 100 روپے کا ہوگیا ہے۔

 

 

 

 

اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 600 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 22 ہزار 685 روپے ہے۔عالمی مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 18 ڈالر کم ہو کر ایک ہزار 677 ڈالر فی اونس ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں