ڈالر پر آج کا دن بھی بھاری، روپے نے امریکی کرنسی کو پچھاڑ دیا

کراچی (پی این آئی ) انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں بھاری کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام تک ڈالر کی قیمت میں 1.96 روپے تک کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر 217.96 روپے کا ہو کر بند ہو گیا ۔

22 ستمبر سے ڈالر اب تک 21.75 روپے سستا ہو چکاہے ، 22 ستمبر کو کاروبار کے اختتام پر ڈالر 239.31 روپے کا تھا ۔ڈالر کی قیمت میں مجموعی طور پر 10 فیصد کمی ہو چکی ہے جس سے پاکستان پر بیرونی قرضوں کے بوجھ میں 2800 ارب روپے کی کمی واقع ہوئی ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close