سینٹورس مال کو سیل کر دیا گیا، آتشزدگی کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم

اسلام آباد (پی این آئی) سینٹورس مال میں آتشزدگی کے بعد ضلعی انتظامیہ نےاسے فوری سیل کرنے کا حکم دے دیا ہے، اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیا ہے جبکہ سینٹورس مال میں آتشزدگی کی وجوہات کے تعین کے لیے 7 رکنی کمیٹی بنادی گئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو کمیٹی کا کنوینر مقرر کیا گیا ہے۔ضلعی انتظامیہ کے اعلامیےکے مطابق کمیٹی تعین کرے گی کہ عمارت میں فائر سیفٹی آلات آپریشنل تھے یا نہیں، کمیٹی آتشزدگی کے باعث نقصانات کا بھی تعین کرے گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close