ڈالر کی قدر میں کمی کی وجہ کیا ہے؟ وزیراعظم شہبازشریف نے بتا دیا

اسلام آباد(پی این آئی ) وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان کی تباہ کردہ معیشت واپس پٹڑی پر آرہی ہے،اسحاق ڈار کی محنت رنگ لا رہی ہے ،ایک ہفتے میں روپے کی قدر میں 3.9 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

 

 

 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستانی روپے کا ڈالر کے مقابلے میں بہترین کارکردگی دکھانے والی ورلڈ کرنسی بننا اللہ تعالیٰ کا کرم ہے، وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی محنت رنگ لا رہی ہے، ہفتے کے اختتام پر ڈالر 219.92 روپے کا ہوگیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close