ڈالر 222 روپے تک آنے سے گھی کی قیمت بھی گر گئی

اسلام آباد (پی این آئی) سنیٹر اسحاق ڈار کے پاکستان کے وفاقی وزیر خزانہ و ریونیو کی حیثیت سے حلف اٹھانے کے بعد 11 دنوں میں ڈالر 14روپے سستا ہوا ہے۔ اور اسکے اثرات پاکستان میں گھی اور خوردنی تیل کی قیمتوں پر مثبت آنا شروع ہو گئے ہیں۔روزنامہ جنگ میں حنیف خالد کی خبر کے مطابق ایک پریمیم برانڈ گھی کے ایک کلو والے پانچ پاؤچ کی قیمت 2900روپے سے کم ہو کر 2750روپے ہو گئی ہے۔اس طرح ایک پریمیم برانڈ کے گھی کی فی کلو قیمت میں 30روپے کمی

واقع ہوئی ہے جبکہ پاکستان میں دوسرے پریمیم برانڈز فی کلو گھی کی قیمت جو جولائی اگست میں 590روپے تک چلی گئی تھی اب سنیٹر اسحاق ڈار کے وزیر خزانہ بننے کے بعد اسکی قیمت 510سے 520روپے تک نیچے آ گئی ہے۔اسی طرح مڈل برانڈز کی فی کلو قیمت 520اور 530 روپے کلو سے کم ہو کر 460اور 470روپے کلو رہ گئی ہے۔ مڈل برانڈز کے نیچے برانڈ کے گھی کی قیمت جو 470روپے فی کلو ہوا کرتی تھی‘ وہ کم ہو کر 420سے 430روپے کلو تک نیچے آ گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close