اسلام آباد (پی این آئی)ڈالر کی اصل قیمت 190روپے ہونی چاہیے ، ڈالر اوپر لے جانے میں فارن ایکس چینج ڈالرز اور بینکوں کا رول تھا ۔ قومی موقر نامے92کی رپورٹ کے مطابق معروف معاشی ماہر عابد سلہری نے کہا ہے کہ اس وقت یہ اندازہ لگانا مشکل ہے کہ ڈالر مزید کتنا نیچے آئے گا جب سے اسحاق ڈار واپس آئے ہیں ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی ہو رہی ہے ، کچھ لوگوں نے ڈالر ذخیرہ کیا تھا اب وہ بیچ رہے ہیں ،
اسحاق ڈار نے واپس آتے ہی روپے کی قدرکو بہتر کرنے کی کوشش کی اور جنہوں نے ذخیرہ کیا ان کو معلوم ہو گیا ہے اب ذخیرہ کرنے کا وقت ختم ہو چکا ہے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں