روپے کی قدر میں بہتری، ڈالر دھڑام سے نیچے آگرا

کراچی (پی این آئی ) روپے کی قدر میں بہتری، ڈالر دھڑام سے نیچے آگرا۔۔ انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر آج بھی ڈالر تنزلی کا شکار رہا جبکہ روپے کی قدر میں بہتری آئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں بدھ کو بھی کاروباری دورانیے کے آغاز ہی سے ڈالر تنزلی کا شکار رہا جس سے ایک موقع پر ڈالر کی قدر گھٹ کر 223.60 روپے کی سطح پر آگئی تھی۔

تاہم بعد دوپہر ڈیمانڈ قدرے بڑھتے ہی ڈالر کی قدر 1.69روپے کی مزید کمی سے 223.94روپے کی سطح پر بند ہوئی۔ اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر مزید 1.50روپے کی کمی سے 227روپے کی سطح پر بند ہوئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close