کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر مزید سستا ہوگیا

کراچی(پی این آئی) انٹر بینک میں روپے کی قدر میں بہتری کا سلسلہ جاری ، انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 64 پیسے تک سستا ہو کر 224 روپے کا ہو گیا ۔ فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 64 پیسے تک سستا ہوگیا، ڈالرانٹربینک میں 224 روپے گیا ہے۔ ڈالر کی قیمت کم ہونے سے بیرونی قرصوں کے بوجھ میں 200 ارب روپے کمی ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ 22 ستمبر سے ڈالر کی قیمت میں 15.71روپے کی کمی ہوئی،

22 ستمبر کو ڈالر 239 روپے 71 پیسے پر تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close