ڈالر کی اصل قیمت کتنے روپے ہونی چاہیے ، معاشی ماہرین نے بتا دیا

اسلام آباد (پی این آئی)ڈالر کی اصل قیمت 190روپے ہونی چاہیے ، ڈالر اوپر لے جانے میں فارن ایکس چینج ڈالرز اور بینکوں کا رول تھا، معاشی ماہرین کا نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو ۔ نجی ٹی وی 92کے پروگرام میں معروف معاشی ماہر عابد سلہری نے کہا ہے کہ اس وقت یہ اندازہ لگانا مشکل ہے کہ ڈالر مزید کتنا نیچے آئے گا جب سے اسحاق ڈار واپس آئے ہیں ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی ہو رہی ہے ، کچھ لوگوں نے ڈالر ذخیرہ کیا تھا اب وہ بیچ رہے ہیں ،

اسحاق ڈار نے واپس آتے ہی روپے کی قدرکو بہتر کرنے کی کوشش کی اور جنہوں نے ذخیرہ کیا ان کو معلوم ہو گیا ہے اب ذخیرہ کرنے کا وقت ختم ہو چکا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close