ڈالر نیچے اور نیچے آنے لگا، کاروبار کے اختتام تک قدر میں بڑی کمی ہو گئی

کراچی (پی این آئی) ڈالر نیچے اور نیچے آنے لگا۔۔۔انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں گراوٹ دیکھنے میں آئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق آج صبح کاروبار کا آغاز ہوا تو انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 227.64 روپے تھی۔

 

 

جس میں کچھ ہی دیر کے بعد کمی آنا شروع ہو گئی تاہم کاروبار کے اختتام تک ڈالر کی قیمت میں 1.65 روپے کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر 225.64 روپے کا ہوکر بند ہو گیا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close