پیٹرول 187روپے فی لیٹر کر دیا گیا

دبئی(پی این آئی) متحدہ عرب امارات میں بھی ماہ اکتوبر کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی ہے۔امارات کی فیول پرائس کمیٹی کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان 30ستمبر کی رات کیا گیا، جس میں سپر 98 پٹرول کی قیمت 3.41درہم (تقریباً 211.15روپے) فی لیٹر سے کم کرکے 3.03درہم (تقریباً 187.62روپے) فی لیٹر کرنے کی خوشخبری سنائی گئی۔

اسی طرح سپیشل 95پٹرول کی قیمت 3.30درہم (تقریباً 204.33روپے) سے کم کرکے 2.92درہم (تقریباً 180.81روپے) فی لیٹر اور ای پلس 91پٹرول کی قیمت 3.22درہم (تقریباً 199.38روپے) فی لیٹر سے کم کرکے 2.85درہم (تقریباً 176.47روپے) فی لیٹر کر دی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close